ن لیگ نواز شریف کے بیرون ملک علاج کرانے پر دو حصوں میں تقسیم ہوگئی

pmln divided over nawaz sharif health issue treatment

لاہور۔۔۔۔۔۔ناظم ملک –

ملکی سیاست میں نواز شریف کے بیمارہونے کے بعد ہلچل پیدا ہوگئی ہے اور ن لیگ بھی نواز شریف کی علاج کی غرض سے بیرون ملک روانگی کے ایشو پر واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے

میاں شہباز شریف گروپ کا کہنا ہے کہ اگر عدالت میاں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دیتی ہے تو انہیں باہر چلے جانا چاہیئے جبکہ مریم نواز گروپ کا خیال ہے کہ اسطرح ملک سے جانا ڈیل سمجھا جائے گا جس کا سیاسی طور پر نقصان ہو گا۔

شہباز شریف گروپ چاہتا ہے کہ نواز شریف باہر چلے جایئں

جبکہ میاں نواز شریف نے باہر جانےکا فیصلہ پارٹی کے اتفاق رائے پر چھوڑ دیا ہے، پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کے اندر یہ بھی مشورہ ہورہا ہے کہ عدالتی فیصلہ آنے پر کوئی حتمی رائے قائم کی جائے گی،پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کے اندر ایک سازشی تھیوری یہ بھی چل رہی ہے کہ اگر نواز شریف ملک سے چلے گئے تو پارٹی پر میاں شہباز شریف کا قبضہ ہوجائے گا جبکہ مریم نواز گروپ پارٹی پر اختیار بھی چاہتا ہے اور اپنے مسائل کا حل بھی۔

مریم نواز گروپ کو خدشہ ہے کہ نواز شریف کی عدم موجودگی میں شہباز شریف کا پارٹی پر قبضہ ہوجائے گا

گذشتہ روز مریم نواز نے اپنے والد سے ہسپتال میں تفصیلی ملاقات میں انہیں پارٹی کے اندرونی صورتحال سے آگاہ کر دیا تھا، اس حوالے سے پارٹی کے سیکٹری جنرل احسن اقبال نے اس نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کوئی بڑا ایشو نہیں ہے ہمیں ان کی صحت عزیز ہے وہ چاہئے یہاں ہو یا وہاں ہو پارٹی نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کا فیصلہ عدالتی فیصلہ آ ے کے بعد کرئے گی۔

پارٹی میں جلد نواز شریف کی روانگی پر اتفاق رائے ہوجائے گا ۔۔احسن اقبال

البتہ کچھ راہنماوں کا خیال یے کہ نواز شریف کا علاج یہاں ہی کرانا چاہئے باہر نہیں جانا چاہئے اس پر بھی ایک آدھے دن میں اتفاق ہوجائے گا۔

|Pak Destiny|

22 Comments

  1. TIPU SULTAN Reply
  2. Ahsan butt Reply
  3. Abid sher Reply
  4. Munir shah Reply
  5. Salman Reply
  6. Hamid mir Reply
  7. AGHA KAREEM Reply
  8. WAJAHAT Reply
  9. Nadeem Reply
  10. ALi Reply
  11. Aftaab Reply
  12. HARIS JATT Reply
  13. Sohail Reply
  14. Ajmal wazir Reply
  15. Azam Reply
  16. Janjua Reply
  17. Hasni Hussaini Reply
  18. Muhammad Asim Reply
  19. Ansar Reply
  20. Arshad Khalid Reply
  21. Nawaz Khan Reply
  22. Salahuddin Umer Reply

Leave a Reply