بزدار کی ناکامی”بھائی لوگوں” نے پنجاب ٹیک اور کر لیا

usman-buzdar-punjab-government-take-over-others

– لاھور۔۔ناظم ملک –

– چیف سیکرٹری،آئی جی پنجاب بزدار کا حکم ماننے کے پابند نہیں ہوں گے

– ق لیگ کی مخالفت پر بزدار کو ہٹائے بغیر پر کاٹ دئے گئے

– آرمی چیف کے بیج میٹ چیف سیکرٹری نے اپنی مرضی کا آئی جی پنجاب لگایا

– چیف سیکرٹری نےچارج لینے سے پہلے اپنی بنائی لسٹوں پر بیوروکریسی میں تبادلوں کے جھکڑ چلا دئے

– بزدار کی تمام تعیناتیوں والوں کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

بیوروکریسی میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اکھاڑ پچھاڑ بارے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلی بزدار کی مکمل ناکامی کے بعد” بھائی لوگوں نے “پنجاب کو عملا “ٹیک اور” کر لیا ہےاور اب جنرل باجوہ کے “بیج میٹ”سینئیر بیوروکریٹ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان چیف سیکرٹری پنجاب کی حیثیت سے وزیراعلی کی جگہ خود پنجاب چلایئں گے جنہوں نے اہنا چارج لینے سے قبل ہی ملکی تاریخ کے سب سے بڑے تبادلوں کا جھکڑ چلا دئے ہیں بتایا گیا ہے کہ نئے چیف سیکرٹری نے نئے آئی جی پنجاب کا انتخاب بھی خود کیا ہے،ایک اعلی حکومتی ذرائع نے اس نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے یہ سب انکشافات کئے ہیں۔

مزید بتایا انکشاف کیا گیا ہے کی چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب صوبے میں گڈ گورننس کےلئے وزیراعلی سمیت کسی بھی اعلی حکومتی شخصیت کے نامناسب احکامات کو ماننے سے انکار کر سکتے ہیں اور اس ضمن میں ان سے کوئی باز ہرس نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی ان کے کام میں مداخلت کرئے گا،اس سے پہلے پنجاب کا کوئی والی وارث نہیں تھا اور وزیراعلی بزدار کی حثیت ربڑ سٹمپ سے زیادہ کچھ نہیں تھی اور عملی طور پر ایک وقت میں چوہدری برادران،گورنرہنجاب چوہدری سرور،جیانگیرترین خاندان،وزیرخارجہ شاہ محمود۔

قریشی اور بذات خود بزدار کے بھائی اور قریبی رشتےدار بزدار سے بالابالا بیوروکریسی سے اپنے کام کروارہے تھے اور کوئی کسی سے پوچھنے والا نہیں تھا جس سے سارا نظام ہی بیٹھ گیا تھا ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود پنجاب میں تبدیلی کا نام و نشان نظر نہیں آرہا تھا،بتایا گیا ہے کہ نئے چیف سیکرٹری اتنے اختیارات سے آئے ہیں کہ انہوں نے آنے سے پہلے دو مہینے لگا کہ گھروں میں بیٹھے اور کھڈے لائن لگائے اچھی شہرت یافتہ محنتی افسران کی لسٹیں تیار کیں اور جب تبادلوں کا وقت آیا تو وزیراعلی بزدار اور ان کے رشتےداروں کی طرف سے کی گیئں سب تیعناتیاں واپس کرکے ان کی جگہ چیف سیکرٹری نے اہنی ٹیم لگا لی ہے-

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے پر کاٹ دئے گئے ہیں،اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ “بھائی لوگ”کون ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ بھائی لوگ وہ حکومتی لوگ ہیں جو پنجاب میں پانچ پانچ وزراءاعلی اور اس کی وجہ سے بیوروکریسی میں دھڑےبندیوں سے نالاں تھے اور بزدار کی نالائقی کی وجہ سےکچھ ڈیلیور نہ ہو سکنے کے طعنوں سے سخت پریشان تھے اور وہ چاہتے تھے کہ پنجاب میں عوامی ترقی کادورشروع ہو

|Pak Destiny|

7 Comments

  1. Zia Chandio Reply
  2. Ramzan Cheema Reply
  3. Anonymous Reply
  4. 🏆 Reply
  5. Nomi Butt Reply
  6. Ali Pashteen Reply
  7. Akram gujjar Reply

Leave a Reply