Virginity obsessed men

از ڈاکٹر عامر لاھوری

میں آپنے سے چھوٹوں کے ساتھ بھی زیادہ تر دوستی کا تعلق ہی رکھتا ہوں۔بڑے بھائی،باس،استادمحترم وغیرہ تک تو ٹھیک ہے لیکن یہ پیر و مرشد دی گریٹ کہلوایا جانا مجھے پسند نہیں ہے۔سہیل اکثر مجھے مرشد دی گریٹ کہتا تھا۔ایک دن میں نے ٹوکا تو کہنے لگا میرے والدصاحب بچپن میں فوت ہو گئے تھے اور بڑا بھائی بھی کوئی نہیں ہے۔مجھے آپ میں بڑا بھائی محسوس ہوتا ہے بلکہ میرے لئے تو آپ فادر فگر ہیں۔اس لئے آپ کو محبت سے ایسا کہتا ہوں۔خیر اس کا آب بندہ کیا جواب دے؟سو میں چُپ کر گیا۔
سہیل کی شادی ارینجڈ تھی۔بارات پہ میں نے بھی دل کھول کر بھنگڑے ڈالے جسے دیکھ کر سہیل بڑا خوش ہوا۔اگلے دن ولیمے کی صبح کو ہی سہیل میرے پاس گھر آیا۔آپ سیٹ لگ رہا تھا۔پوچھنے پہ:مرشد دی گریٹ ایک ٹینشن ہو گئ ہے۔
میں:کیا؟
سہیل:مرشد وہ بیوی ورجن نہیں ہے۔
میں:اوہ۔۔۔۔۔۔
تو؟
سہیل:مرشد میں شادی توڑ رہا ہوں۔
میں:کیا بکواس ہے؟اُس کا ماضی جو کچھ بھی تھا۔بس تھا۔چھوڑ دے۔بھول جا۔
سہیل:نہیں مرشد۔یہ مجھ سے نہیں ہو گا۔
میں:چھوڑ یار۔گرو آپ۔بھول جا اس بات کو۔
سہیل کی فرمانبرداری کہ مزید بحث نہیں کی اور چلا گیا۔پہلے ہی سال ایک بیٹا پیدا ہوا۔بچہ چار پانچ ماہ کا تھا کہ میاں بیوی میں پتہ نہیں کیا بات ہوئی؟بیوی صاحبہ کو پتہ نہیں کیا سُجھی؟انہوں نے آپنے افیئر کا سہیل صاحب کے آگے نہ صرف اقرار کیا بلکہ پوری سٹوری بھی سنا دی۔اگلے دن سہیل میرے پاس۔چہرے سے پریشانی ٹپک رہی تھی۔ساری بات مجھے سنا دی اور مشورہ مانگا؟
میں:او بھائی اس میں مسئلہ کیا ہے؟لگتا کچھ یہی ہے کہ وہ تیرے ساتھ مخلص ہے اور تجھ سے کچھ چھپانے کی بجائے اُس نے آپنا سارا ماضی تیرے سامنے رکھ دیا ہے۔سو chill کر میری جان اور ٹھنڈی مٹھی لائف گزار۔
اس ملاقات کے بعد سہیل کا آھستہ آھستہ مجھ سے ملنا کم ہو گیا پھر فون بھی کم ہوتے گئے۔میں نے یہ چیز نوٹ کی اور کئ دفعہ سہیل سے شکایت کی آجکل تو بڑا مصروف ہوتا جا رہا ہے۔خیر ہے؟تو ہر دفعہ مصروفیت کا بہانہ کر جاتا۔
بہرحال ایک دن جب اُس نے حسب معمول مصروفیت کا بہانہ لگایا تو میں نے کہا:ٹھیک ہے تو نہ آ۔میں خود آ جاتا ہوں۔خیر ملاقات پہ
میں:ھاں جی تو کیا گلہ ہے آپ کا؟
سہیل پہلے تو کچھ دیر میرا منہ تکتا رہا اور پھر

سہیل:سر جی آپ کو پتہ ہے نا آپ میرے لئے فادر فگر ہیں؟میں آپ کو بڑے بھائی کا درجہ دیتا ہوں؟
میں:ھاں پتہ ہے۔
سہیل:میرا خیال تھا کہ آپ مجھے مجھ سے بہتر جانتے ہیں؟میرے مجھ سے زیادہ خیرخواہ ہیں۔میرے لئے کیا ٹھیک ہے؟آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں؟سر جی ہم لوئرمڈل کلاس والوں کی زندگی کا سب سے بڑا ایونٹ شادی ہی ہوتا ہے۔ہم ساری زندگی کے تُھڑے ہوئے لوگ ورجن بیوی کی توقع رکھتے ہیں۔ہمارے ہاں شادی سے پہلے سیکس کا ابھی تک رواج نہیں ہے۔خود میں نے بھی شادی سے پہلے نہیں کیا تھا۔نان ورجن بیوی ہم لوگوں کے نزدیک ہمارے ساتھ ناانصافی ہے۔زیادتی ہے۔دھوکہ ہے۔جب میں ورجن رہا تو پھر قدرت مجھے نان ورجن کیوں دے رہی ہے؟اس بات کے ساتھ live کرنا تو دور ہم لوگ تو یہ بات swallow ہی نہیں کر پاتے۔
میں:میرے چندا ایک چیز ہوتی ہے ھائی مورل گراؤنڈز۔
سہیل:ھاں جی سر جی آپ ہمیشہ سے ہی اسی کی تبلیغ کرتے رہا کریں پر آپ کو یہ سمجھ کیوں نہیں آتی کہ ھائی مورل گراؤنڈز ہر بندے کو نہیں چاھیئے ہوتیں۔مجھے نہی چاھیئں۔میں نہیں بننا بڑا آدمی۔آپ میرے بڑے تھے۔مجھے صرف آپ کی مورل سپورٹ چاھیئے تھی،میں شادی توڑ دیتا۔
میں:کیا بکواس ہے یار؟
میں:سر جی کوئی بکواس نہیں ہے۔آپ صرف میرے سگے ہیں۔آپ کی محبت و شفقت پہ سب سے زیادہ حق میرا ہے۔میرا بچہ اور بیوی بعد میں آتے ہیں۔آپ کو سب سے زیادہ میری خوشی عزیز ہونی چاھیئے تھی اُن کی نہیں۔
میں:یار کیا اول فول بک رہا ہے؟
سہیل:مجھے پتہ تھا آپ یہی کہیں گے اسی لئے آپ سے بات ہی نہیں کی اس موضوع پہ۔آپ کی مرضی جو مرضی کہیئے اور جس طرح مرضی جسٹی فائی کیجیئے لیکن میں آج پہلے کی نسبت زیادہ ناخوش ہوں مجھے لگتا ہے کہ میرے ساتھ قدرت نے انصاف نہیں کیا۔جب میں نے مزید ناخوشی سے بچنے کے لئے مشکل فیصلہ کرنا چاھا اور آپ کی مورل سپورٹ چاھی تو آپ کو میری بیوی اور پھر بچے کا خیال پہلے آ گیا۔آپ کی محبت،شفقت،چاھت،عنایت وغیرہ کا سب سے زیادہ حقدار میں ہوں۔آپ کی مرضی آپ مجھے خودغرض سمجھیں۔مجھے پتہ ہے آپ مجھے طلاق وغیرہ کی اجازت نہیں دیں گے اور آب شاید مجھ میں بھی ہمت کم پڑ گئ ہے؟اسی لئے آب ہمارے درمیان دوری ہی بہتر ہے۔سوری سر میرے دل میں آب آپ کو وہ احترام نہیں رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شناخت چھپانے کے لئے نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔
چند سال ہو گئے ہیں اس بات کو۔مجھے آب سہیل کی کوئی خبر نہیں۔یہ لڑکا مجھے چھوٹے بھائی اور بچوں کی طرح عزیز تھا اور ہے۔وہ جو مرضی سمجھتا رہے؟مجھے آج بھی یہی لگتا ہے کہ میں نے مشورہ تو درست ہی دیا تھا۔کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ آپ درست سٹانس رکھنے کے باوجود آپنے سے پیار رکھنے والوں کو کھو دیتے ہیں۔ مجھے آج بھی اُسے لوز کر دینے کا خیال تکلیف دیتا ہے۔نہ جانے کیوں مجھے کبھی کبھی لگتا ہے کہ مجھ سے کچھ غلط ہو گیا؟
پتہ نہیں سم ٹائمز گلٹی (guilty) سا فیل ہوتا ہے۔

3 Comments

  1. فریال Reply
  2. Imran Sabir Khan Reply
  3. Fayyaz Butt Reply

Leave a Reply