ملیحہ لودھی کی برطرفی ایک “مخصوص”لابی سے روابط پکڑے جانے پر ہوئی

why maliha lodhi sacked

– ناظم ملک –

اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کی تہلکہ خیز وجوہات کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ریاستی اداروں میں کھلبلی مچ گئی ہے، معلوم ہوا ہے کہ ملیحہ لودھی کے مبینہ طور پر ایک “مخصوص لابی”سے روابط تھے اور وہ سفارتی محاذ پر ملک کے مفادات کی پاسداری نہیں کر رہی تھیں جس بنا پر انہیں وزیراعظم کے کامیاب دورے کے بعد فوری طور پر بر طرف کر دیا گیا،ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملیحہ لودھی پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران قومی مفادات کو اسوقت زک پہنچانے کی کوشش کی جب اقوام متحدہ کا حافظ سیعد بارے ایک خط تھا ایک مخصوص لابی کو لیک کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق ایک اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے حافظ سعید کے منجمد اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس میں سے جائز رقم نکالنے کی اقوام متحدہ سے درخواست کی تھی جو اقوام متحدہ نے غور و حوض کے بعد قبول کرلی اور حافظ سعید کے منجمد اکاؤنٹس سے ایک حد تک انکو رقم نکالنے کی اجازت دے دی تاکہ وہ اپنے روز مرہ کے اخراجات چلا سکیں۔

ملیحہ لودھی نے وزیراعظم کے دورے کے دوران اقوام متحدہ کا حافظ سیعد بارے خط ایک مخصوص لابی کو لیک کر دیا تھا

اقوام متحدہ کا یہ فیصلہ ایک خط کی صورت میں رازداری سے اقوام متحدہ نے پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے حوالے کردیا گیا جو بعدازاں مبینہ طور پرایک مخصوص لابی کو لیک آؤٹ کردیا گیا۔

بتایا گیا ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اس وقت شدید حیرت کا جھٹکا لگا جب اقوام متحدہ میں بھارتی صحافیوں نے ان سے تابڑتوڑ سوالات پوچھتے پائے گئے کہ
“آپ لوگ کشمیر کے بارے میں بات کرنے آئے ہیں یا اپنے پالے ہوئے دہشتگردوں کے منجمد اثاثے بحال کرانے آئے ہیں؟”
وزیر خارجہ نے نے فوری طور پر وزیراعظم کو اس سنگین صورتحال سے فوری آگاہ کیا جس پر وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کے ہر بندے پر کڑی نظر رکھنے اور خط کے لیک ہونے کی فوری تحقیقات کرانے کا حکم دیا
جس کے بعد انتہائی کم وقت میں پاکستانی حکام نے خط لیک ہونے اور اس میں ملوث ایک مشکوک شخص کا سراغ لگا لیا گیا کہ جو پاکستان مخالف لابی سے رابطوں اور ملاقاتوں میں ملوث تھا پاکستانی حکام نے اس مشکوک شخص کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کر کے سازش پکڑ لی اور تفتیش کے دوران مشکوک شخص ایسے ایسے انکشافات کیئے کہ بڑے بڑے سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

سازش پکڑے جا ے پر پاکستانی اداروں میں کھلبلی مچ گئی

اس گرفتار مشکوک شخص نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اقوام متحدہ کا پاکستان کو لکھا گیا یہ خفیہ خط ایک مخصوص لابی کو وٹس ایپ کرنے کا ٹاسک ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اسکو دیا تھا۔

نیز تاکید کی تھی کہ وزیراعظم کی تقریر سے عین دو دن پہلے اسکو بتائے گئے شخص کو واٹس اپ کرنا ہے، اسکے علاوہ بھی پاکستان کے کئی اہم دستاویزات وہ اپنی باس ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے حکم پر کئی مختلف لابیوں اور صحافیوں کو بھیج چکا ہے۔

پاکستانی حکام نے پیدا شدہ سنگین زورتحال سے
فوری طور تمام صورتحال وزیر خارجہ اور وزیراعظم پاکستان کو بریف کیا۔ جس پر وزیراعظم نے فوری ایکشن لینے کا حکم دیتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو اس کے عہدے سے برطرف کردینے کا حکم دے دیا جو انکے امریکہ کے کامیاب دورے کے بعد فوری عمل میں لایا گیا۔

پاکستانی حکام نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا تو اس نے سارے راز اگل دئے،ذرائع

واضح رہے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے چند ماہ پہلے اپنے بیٹے کی شادی ایک بھارتی ہندو لڑکی سے کی تھی جس کا نام بھی نہیں بدلا گیا تھا۔ اس وقت بھی سوشل میڈیا ایکٹویسٹس نے شور مچایا تھا لیکن یہ انکا ذاتی معاملہ کہہ کر اس شادی کو نظر انداز کردیا گیا تھا۔ بعد میں اس طرف تحقیق کی گئی تو مزید ہوشربا انکشافات سامنے آئے۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ملیحہ لودھی کے بیٹے کے سسرالیوں کے دہشت گرد ہندو جماعت آر ایس ایس سے بھی تعلقات ہیں
خان کے دورہ امریکہ کے کئی پرت ہیں جو اب وقت آنے پر آہستہ آہستہ ہی کھلیں گےکہ کس طریقے سے سابقہ حکومتوں کی منظور نظر ملیحہ لودھی سمیت کئی بیوروکریسی کے افسران لپٹے جائیں گے واضح رہے کہ ملیحہ لودھی کی بر طرفی کا سب سے زیادہ سوگ بھارت میں منایا گیا اور بھارتی میڈیا لودھی کی برطرفی کو لے کر پاکستان کےخلاف پراپیگنڈہ کرتا رہا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی کی بدنامی سے بچانے کے لئے پوچھے گئے سوال میں کہا تھا کہ ملیحہ لودھی کو اپنی مدت پوری ہونے پر ہٹایا گیا ہے

|Pak Destiny|

8 Comments

  1. Azhar Arif Reply
  2. Muhammad Yousaf Virk Reply
  3. Salahuddin Umer Reply
  4. Naeem Haider Reply
  5. Fazal Mir Reply
  6. M. Ashraf Reply
  7. Khudaidad Khudaidad Reply
  8. Fakhar Abbas Reply

Leave a Reply