شریف برادران کی حمایت یافتہ بیوروکرسی چھا گئی

– لاھور۔ ناظم ملک –

* رزاق داود نے یوسف نسیم کی جگہ صالح فاروقی کو سیکرٹری کامرس لگانے کی اجازت لے لی

* وزیراعلی پریشان وزیراعظم کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا

* بیوروکریسی میں بددلی پھیل گئی کام کرنا چھوڑ دیا

شریف برادران بیوروکرسی کے ذریعے حکومت کو ناکام کرانے میں کامیابیاں حاصل کرنے لگے،ملکی بیوروکریسی میں اختیارات کی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے اور شریف برادران کی حمایت یافتہ بیوروکریسی نے وفاق اور پنجاب میں بڑی تعداد میں اپنے ہم خیال افسران کو تعینات کروانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے

وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس وصنعت وپیداوار رزاق داود نے وزیراعظم کے ویثرن پر کام کرنے یوسف نسیم کھوکھر کو اپنے راستے کی دیوار سمجھتے ہوئے انہیں ہٹا کر ان کی جگہ سیکرٹری کامرس کے طور پر صالح فاروقی کی منظوری لے لی ہے۔ذرائع کے مطابق موجودہ سیکرٹری کامرس یوسف نسیم کھوکھر کے ساتھ رزاق داود خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں کیونکہ کچھ تجارتی معاہدوں پر یوسف نسیم کھوکھر نے آنکھیں بند کر کے دستخط کرنے سے انکار دیا تھا۔مصدقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر اپنے کاموں میں رکاوٹ برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اس لئے انہوں نے وزیر اعظم سے نئے سیکرٹری کی تعیناتی کی منظوری حاصل کر لی ہے۔قابل غور پہلو یہ ہے کہ رزاق داود پر چینی سکینڈل کاالزام بھی ہے اور اس سے پہلے سٹیل پائپ لائن ایسوی ایشن کے راہنماوں خالد جہانگیر بٹ اور دیگر نے وزیر اعظم کے نام اپیل میں یہ الزام لگایا تھا کہ رزاق داود نے ایک ایس آر او کے ذریعے صرف تین سرمایہ داروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا۔یوسف نسیم کھوکھر بیورو کریسی میں ایک محنتی اور دیانتدار آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ایسے آفیسر کو کھڈے لائن لگانا ملکی ترقی کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔وزیراعلی پنجاب وزیراعظم سے سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں

بیوروکرسی میں بڑھتی ہوئی بددلی کے باعث بیوروکرسی نے دلجمعی سے کام کرنا چھوڑ دیا ہے،بتایا گیا ہے کہ جب سے یوسف نسیم کھوکھر کا نام چیف سیکرٹری پنجاب کےلئے آیا ان کےخلاف سازشیں شروع ہوگئی ہیں اور انہیں سیکرٹری کامرس سے ہٹا کر کھڈے لائن لگانے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں

|Pak Destiny|

8 Comments

  1. Muhammad Saleem Chuhan Shahzad Reply
  2. Dildar Hussein Reply
  3. Bashir Ahmad Khan Reply
  4. Talib Hussain Reply
  5. نور دین Reply
  6. Jafar Abbas Reply
  7. Abdal Ahmad Reply
  8. Muhammad Murtaza Reply

Leave a Reply