چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی جگہ یوسف نسیم کھوکھرکا نام ایک بر پھر پنجاب سیکرٹری کے لئے فیورٹ

yousaf naseem khokhar چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی جگہ یوسف نسیم کھوکھرکا نام ایک بر پھر پنجاب سیکرٹری کے لئے فیورٹ

-لاہور۔۔۔۔ ناظم ملک –

تعیناتی کے چند ہی ہفتوں بعد چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی تبدیلی کے امکانات قوی ہو گئے ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مبینہ طور پر چیف سیکریٹری پنجاب سے اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ملک جواد رفیق نے چیف سیکرٹری تعیناتی کے بعد سے نہ صرف ن لیگ کے دور کے افسران کو اہم صوبائی اور ضلعی سطح پر تعینات کرنا شروع کر دیا ہے بلکہ وزیراعظم کے گڈ گورننس ویژن کے تحت وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی طرف سے سفارش کردہ افسران کو بھی تعینات کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔ یوں پنجاب جو آئندہ انتخابات میں کامیابی کے حوالے سے عمران خان کے لیئے انتہائی اہم ہے کے چیف سیکرٹری کی پھر تبدیلی کے واضح امکانات ہیں۔

ادھر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی اہم ترین پوسٹ پر اس وقت سابق چیف سیکرٹری پنجاب اور موجودہ وفاقی سیکرٹری کامرس یوسف نسیم کھوکھر کا نام دوبارہ زیرغور ہے۔ اس وقت ملکی بیوروکریسی میں یوسف نسیم کھوکھر واحد بیوروکریٹ ہیں جو تقریباً تمام اہم پوسٹس پر تعینات رہ چکے ہیں، 14 کامن کے یہ سینیئر ترین افسر نہ صرف چیف سیکرٹری پنجاب بلکہ سپیشل سیکریٹری ٹو سی ایم، پرنسپل سیکریٹری ٹو چیف منسٹر ، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری پاپولیشن و سمیڈا، سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب ، ایم ڈی واپڈا، سیکریٹری واٹر اینڈ پاور سمیت اہم ترین ذمہ داریاں ادا کر چُکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت میں اپنی تمام تعیناتیوں کے دوران یوسف نسیم کھوکھر پارٹی ویژن کو آگے بڑھاتے رہے ہیں اور آئندہ انتخابات میں گڈ گورننس مشن کے لیئے موزوں ترین افسر سمجھے جا رہے ہیں۔

|Pak Destiny|

3 Comments

  1. Ahmad Sultan Reply
  2. Mohiuddin Choudhry Reply
  3. Younas Khan Reply

Leave a Reply