اب میاں نوازشریف نے دوسری آپشن یوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کا رزلٹ کیا نکلے گا؟

gen zia ul haq gen pervez musharraf shahbaz sharif nawaz shairf

– ڈاکٹر عامر لاھوری –

جب مدمقابل آپ سے کہیں زیادہ زور آور و طاقتور ہو تو دو آپشنیں ہی بچتی ہیں۔پہلی آپشن منت ترلا خوشامد لمے پہ جانا ہے۔اس آپشن کے یوز سے مدمقابل ہو سکتا ہے کہ آپ کو کچھ کنسیشنز دے دے مگر زیادہ تر ہوتا یہی ہے کہ مدمقابل آپ کو کنسیشنز دینے کی بجائے بینڈ بجا دیتا ہے۔دوسری آپشن یہ ہے کہ اس طاقتور مدمقابل سے تھوڑا پنگا لیں بدلے میں ہو سکتا ہے کہ آپ کی لُٹیا مکمل ڈوب جائے یا مدمقابل آپ کو کچھ کنسیشنز دے دے۔شہبازشریف پہلی آپشن یوز کر رہا تھا جس کا رزلٹ یہ ہے کہ نواز کو باہر جانے کی پرمیشن کے علاوہ کچھ نہیں ملا تو اب میاں نوازشریف نے دوسری آپشن یوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کا رزلٹ کیا نکلے گا؟لیٹس سی۔

اف کورس دوسری آپشن کا اینڈ پرپز بھی ایک ایسی ڈیل تک پہنچنا ہے جس سے خود کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں۔پاکستان کی سیاست کا مین اینگل بس اسی ڈیل تک پہچنا ہوتا ہے۔جنرلز کو ہرانے کی پاور ابھی تک کسی بھی سیاستدان کے پاس نہیں ہے اور ترکی والی ناکام پارشل آرمی بغاوت پہ فوجیوں کو پھینٹی لگانے والی عوام in پاکستان اکثریت میں نہیں پائی جاتی۔سویلین بالادستی ایک خوبصورت درست اچھا پاپولیریٹی گین کرتا ہوا نعرہ ہے۔نوازشریف اسی نعرے یا سینٹی منٹ کو یوز کر رہا ہے۔

آپ کی مرضی ہے مانیں یا مانیں لیکن پاکستان میں جنرلز کے خلاف ناپسندیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور ابھی پاکستان کے ٹاپ سیاستدان اتنے میچور نہیں ہو سکے کہ اکٹھ بنا کر جنرلز سے کامیاب مکمل پنگا لیں۔جونہی یہ اکٹھ بنا کر پنگا سٹارٹ کریں گے جنرلز کسی ایک بڑے سیاستدان کو زیادہ کنسیشنز کا وعدہ کر کے اکٹھ توڑ لیں گے۔پاکستان میں سیاست بس یہی ہے۔

باقی
عوام کے لئے جنرلز و سیاستدان کچھ کریں گے؟جی ھاں کریں گے شاید پچاس سو سال بعد کرنے کا سوچنا سٹارٹ کریں گے۔

کسی بھی ملک حتی کہ کسی آرگنائزیشن میں بھی بہتری کی خاطر طاقتور اپنی پاور خود چھوڑے تو تب ہی بہتری آ سکتی ہے۔کمزور میں پاور چھیننے کی طاقت عموما کم ہی ہوتی ہے and پاکستان میں جنرلز اپنی پاور چھوڑنے کو قطعا تیار نہی ہیں۔عوام تو ہوتے ہی بھیڑ بکریاں ہیں جاتے ہیں تو جائیں بھاڑ میں ہو کیئرز۔۔۔۔۔۔

کاش کہ خان صاحب کی گورنمنٹ صرف ایک شعبے میں improvement لے آتی اور وہ شعبہ ہے مالی شعبہ۔یونیورسل رول ہے سٹنگ گورنمنٹ کی خامیاں کمزوریاں اپوزیشن کو طاقت مہیا کرتی ہیں باقی ہونا ہوانا کچھ نہیں ہونا عمران گورنمنٹ پانچ سال پورے کرے گی۔

|Pak Destiny|

12 Comments

  1. Naeem Tahir Reply
  2. Mohiuddin Choudhry Reply
  3. Abid Hussain Reply
  4. Raja Farooq Reply
  5. Tariq Yaqub Reply
  6. Javeid Shahzad Reply
  7. Nasir Khan Malazai Reply
  8. Mumtaz Mumtaz Ul Hasan Reply
  9. Rana Altaf Reply
  10. Farooq Shah Reply
  11. راجا مانی Reply
  12. Rao Kaleem Reply

Leave a Reply