ن لیگ کے ساتھ رابطوں میں حکومتی وزراء بھی اعظم خان کو ہٹانے کےلئے سرگرم ہوگئے

muahammad azam khan fawad hassan pmln govt ministers

– لاہور ۔۔۔ ناظم ملک –

*وزیراعظم ہاوس سازشوں کا گڑھ بن گیا حکومت کی بیوروکریسی پر رٹ کمزور ہوگئی

* وزیراعظم مادر پدر آزاد بیوروکریسی میں اختیارات کی جنگ اور نظام کو مفلوج بنانے پر سر پکڑ کے بیٹھ گئے

* فواد حسن فواد نے گریڈ 22 میں اپنی شاگردوں کو ترقیاں دلوا دیں

* ڈاکٹر اعجاز منیر کو وزیراعظم کا سیکٹری لگوانے کےلئے کوششیں تیز

شریف برادران کےحمایت یافتہ فواد حسن فوادکی قیادت میں بیوروکریسی نے وزیراعظم ہاوس کو سازشوں کا گڑھ بنا کے رکھ دیا،شریف بیوروکریسی نے نظام پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان کو ان کے عہدے سے ہٹانے کےلئے جال بچھا دیا ہے،وزیراعظم عمران خان مادر پدر آزاد بیوروکریسی میں دھڑے بندیوں اور اور نظام کو مفلوج بنانے پر سر پکڑ کے بیٹھ گئے، بیوروکریسی میں اختیارات کی جنگ میں “استاد اعظم” گروپ نے “خان اعظم گروپ” کو ہلا کر رکھ دیا ہےاور اعظم خان کو ہٹانے کےلئے وزیراعظم کے کانبھرے جارہے ہیں،

مستند ذرائع کے مطابق شریف برادران کے حمایت یافتہ استاد اعظم فواد حسن فواد نے اپنے شاگردوں کے ذریعے بیورو کریسی پر اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے متعدد اہم پوسٹنگز پر اپنے قریبی بیورو کریٹس تعینات کروالیے ہیں اور گریڈ 22 میں ہونے والی حالیہ ترقیوں میں بڑی تعداد میں اپنے حامی افسران کو ترقی دلوانے میں کامیاب ہوگیےہیں،جس نے خان اعظم گروپ کے سربراہ اور پرنسپل سیکرٹری ٹو پی ایم اعظم خان کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب میڈیا ہاؤسز میں صحافیوں اور اینکرز کو پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے پروگرامز اور خبروں کے ذریعے یہ تاثر دیں کہ اعظم خان کی بیوروکریسی پر گرفت پہلے سے مضبوط ہو گئی ہے اور وہی صرف موجودہ حکومت کے بیانیے اور مشن کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

ذرائع ک یہ بھی کہنا ہے کہ استاد اعظم فواد حسن فواد نے ملکی بیوروکریسی پر شریف برادران کی گرفت مکمل کرنے کے لیئے آخری اور بڑی وکٹ گرانے یعنی پرنسپل سیکرٹری ٹو پی ایم اعظم خان کو ہٹوا کر اپنے شاگرد خاص سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر اعجاز منیر کو پرنسپل لگوانے کی مہم شروع کر دی ہے.

صورتحال میں وزیراعظم عمران خان کے پاس تین آپشنز رہ گئے ہیں خن میں اعظم خان کو ہٹا کو ڈاکٹر اعجاز منیر کو پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیں اور ملکی بیوروکریسی کو مکمل طور پر شریف برادران کے پروردہ فواد حسن فواد گروپ کے ہاتھ میں دے دیں، دوسرا یہ کہ دن بدن کمزور ہوتے ہوئے اعظم خان کو ہی سہارا دیں جو فی الحال ملکی بیوروکریسی سے اپنی اور وفاقی حکومت کی خلیج کو کم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور تیسرا یہ کہ دونوں آپشنز کے بجائے خالصتاً میرٹ پر کوئی تیسرا مستند اور تجربے کار پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیں۔

یوں اب بیوروکریسی کی یہ جنگ اپنے عروج پر ہے اور ممکنہ طور پر جلد یہ اپنے انجام کو پہنچ سکتی ہے۔

ن لیگ ساتھ رابطے میں اور وزیراعظم سے ناراض وفاقی وزراء اور ارکان اسمبلی بھی شریف برادران کی حمایت یافتہ بیوروکریسی کو اہم پوسٹیں دلوانے میں پیش پیش ہیں اور یہ ارکان اب وزیراعظم کو اعظم خان کو ہٹانے کےلئے کان بڑھ رہے ہیں جس پر وزیراعظم نے اعظم کو تبدیل کرنے کے حوالے سے سوچ و بچار کرنے کا اشارہ دیا ہے

|Pak Destiny|

4 Comments

  1. Itrat Amin Reply
  2. Ahmed Abdullah Reply
  3. Jalal Khan Reply
  4. Muhammad Yousaf Virk Reply

Leave a Reply